خاتون کے اغوا میں ملوث 5 اشتہاری7 سال بعد گرفتار، مقدمہ درج

خاتون کے اغوا میں ملوث 5 اشتہاری7 سال بعد گرفتار، مقدمہ درج

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹرسے) نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے اغوا میں ملوث 5 اشتہاری ملزمان کو 7 سال بعد گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پو لیس کے مطابق چکوال کے رہائشی ملزم نذیر شہزاد، عارف، عرفان، نعیم اور اظہر کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے 7 سال قبل 2010 میں کماہاں کی رہائشی عذرا نامی خاتون کو اغوا کیا تھا۔ ملزمان کے خلاف خاتون کے شوہر دلشاد خان کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔

پولیس نے خاتون کو مقدمہ درج کرنے کے 2 ماہ بعد بازیاب کرا لیا تھا تاہم ملزمان تب سے مفرور تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -