مختلف جرائم میں ملوث ملزم گرفتار،منشیات،مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

مختلف جرائم میں ملوث ملزم گرفتار،منشیات،مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

  

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنززاہد محمود گوندل کی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پرسٹی اوراقبا ل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے گزشتہ روز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے منشیات، اسلحہ و دیگر سامان برآمد کیا۔ خصوصی پولیس ٹیم نے 2کیٹگری بی کے اشتہاریوں ،10عدالتی اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔

اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ پر 8 مقدمات درج کرکے ملزمان سے 8پسٹلز اور گولیاں برامد کرلیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 30لیٹرسے زائد شراب اور 2کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ۔

مزید :

علاقائی -