پیشی پر آئے ملزم کو قتل کرنے والے نوجوان کا چالان پیش کرنے کا حکم

پیشی پر آئے ملزم کو قتل کرنے والے نوجوان کا چالان پیش کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے شخص کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث کمسن ملزم کو ضلعی کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جیل بھجوا تے ہوئے پولیس کو آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمدرمضان ڈھڈی کے روبرواسلام پورہ پولیس نے 12سالہ ملزم حمزہ کا3روزہ جسمانی ریمانڈختم ہونے پرپیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایاکہ ملزم حمزہ نے اپنے حقیقی باپ کے قتل کابدلہ نہیں لیا بلکہ اس کاحقیقی باپ کراچی میں کام کرتا ہے۔ عدالت نے حکم تحریر کرنے سے پہلے کمسن ملزم سے استفسار کیا کہ وہ کچھ کہنا چاہتا ہے تو ملزم حمزہ نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے انکار کیا، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو 14 دن کے ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم کے خلاف 25فروری تک مقدمہ کا چالان پیش کیا جائے۔

چالان،پیش

مزید :

علاقائی -