ہائیکورٹ بار کے انتخابات،طریقہ کار سے متعلق نیا تنازع کھڑا ہو گیا

ہائیکورٹ بار کے انتخابات،طریقہ کار سے متعلق نیا تنازع کھڑا ہو گیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار کے 25فروری کو ہونے والے انتخابات بائیومیٹرک یا مینوئل طریقے سے کرانے کے حوالے سے نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے، صدارتی امیدوار خرم لطیف کھوسہ نے انتخابات مینوئل طریقے سے کرانے کا حکم نامہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں صدارتی امیدوار خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کی طرف دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل احسن بھون نے عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار رمضان چودھری کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مینوئل طریقے سے لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات کرانے کا حکمنامہ جاری کیا ہے، قانون کے مطابق پاکستان بار کونسل کو ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -