مختلف مقدمات میں ملوث 17ملزمان اشتہاری قرار

مختلف مقدمات میں ملوث 17ملزمان اشتہاری قرار

  

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختلف مقدمات میں ملوث 17ملزمان اشتہاری قرار دے دیئے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد یوسف کے روبرو اچھرہ اور لٹن روڈ پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان شراب برآمدگی، ون ویلنگ، پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔عدالت کی جانب سے ملزمان کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھجوائے جا چکے ہیں ،مگر ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ ملزمان میں اشفاق،محمد عرفان،محسن بشیر،محبوب احمد،وقار احمد،شاہد سمیت دیگر شامل ہیں۔

گراں فروشی

مزید :

علاقائی -