سیشن جج کا 5ججوں کے عدالتوں میں موجود نہ ہونے پراظہار برہمی

سیشن جج کا 5ججوں کے عدالتوں میں موجود نہ ہونے پراظہار برہمی

  

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے ایوان عدل اورایل ڈی اے کمپلیکس سو ل کورٹ کاگزشتہ روز اچانک دورہ کیا، اس موقع پر سیشن جج نے 5ججوں کے عدالتوں میں موجود نہ ہونے پراظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کرلی ہے۔سیشن جج نے گزشتہ روز اچانک ایوان عدل اورایل ڈی اے کمپلیکس سول کورٹ کادورہ کیا ۔ سیشن جج کے راؤنڈ کے موقع پرتمام جج اپنی عدالتوں میں کام کررہے تھے لیکن 5سول جج عدالتوں میں موجود نہ تھے جس پرانہوں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیاہے۔

اظہار برہمی

مزید :

علاقائی -