لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار کے 25فروری کوہونے والے سالانہ انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت امیدواروں کا گروپس میں کھڑے ہوکرووٹ مانگنے اورسپورٹرز کو کھانا کھلانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ مہم کے دوران امیدواروں کے بینرز ،فلیکس اور ہولڈر بورڈز لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کو بھاری جرمانہ یا نااہل قرار دیا جائے گا۔