ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان اشتہاری قرار

ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان اشتہاری قرار

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عبدالمہیمن کے روبرو تھانہ فیکٹری ایریا نے ملزمان عامر،منیر احمد اور اکبرشریف کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا۔

پراسیکوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث ہیں۔عدالت کی جانب سے ملزمان کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں۔

اشتہاری قرار

مزید :

علاقائی -