گرین فارمیسی پر جرمانہ عائد، روز فارما لیپ فیروزوالہ کو ڈی سیل کرنے کا حکم

گرین فارمیسی پر جرمانہ عائد، روز فارما لیپ فیروزوالہ کو ڈی سیل کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لیبر قوانین ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمہ میں ملوث گرین فارمیسی پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا نے محکمہ لیبر کی درخواست پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے عدلت کو بتایا کہ محکمہ لیبر نے کینال روڈ مغل پورہ برانچ کے خلاف ملازمین کا ریکارڈ نہ رکھنے اور سرکاری ریٹ کے مطابق تنخوائیں نہ دینے پر کارروائی کی۔

ڈیوٹی چیئرمین ڈرگ کورٹ نے معافی مانگنے پر روز فارما لیپ فیروزوالہ کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے لائسنس حاصل کرنے تک ہربل ادویات بنانے سے روک دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -