چیئرمین شہریا ر خان میڈیا سے گھبرا گئے لاہور ایئر پورٹ پر خفیہ دروازے سے روانہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی سے لاہور پہنچنے والے پی سی بی چیئرمین شہریار خان ایئر پورٹ پر میڈیا کا سامنا کرنے سے گھبرا تے ہوئے خفیہ دروازے سے باہر نکل گئے اور میڈیا کے نمائندے انکا انتظار ہی کرتے رہ گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ ٹو میں کھلاڑیوں کی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد چیئرمین پی سی بی کراچی سے لاہور پہنچے تو میڈیا کو دیکھ کر چبھتے ہوئے ممکنہ سوالات کا جواب دینے سے گھبرا گئے اور ایئر پورٹ کے خفیہ دروازے سے ہی باہر نکل گئے۔وہ گزشتہ روز دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔ یاد رہے سپاٹ فکسنگ کی بنیادپر شرجیل خان اور خالد لطیف کے سینٹرل کنٹریکٹ معطل کر دیے گئے ہیں جبکہ محمد عرفان کو بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔