ہلمند، فوجی قافلے پر حملہ ،3امریکی فوجیوں سمیت 8افراد ہلاک

ہلمند، فوجی قافلے پر حملہ ،3امریکی فوجیوں سمیت 8افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کابل(مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ ،3فوجی ، 5شہری ہلاک ہوگئے جبکہ 9زخمی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق بم کار میں نصب تھا فوجی گاڑی جو ں ہی نزدیک پہنچی تو دھماکہ ہوگیا جس کی زد میں آکر 3 امریکی فوجی ہلاک اور 4زخمی ہوگئے،حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بینک میں جمع فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 2 خواتین 3 بچے اور4 فوجی زخمی ہوئے۔امریکی فوجی قافلے کو ضلع سنگین میں نشانہ بنایا گیا ہے،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں سے طالبان کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،سکیورٹی فورسز نے مزید تحقیقات کیلئے جائے وقوعہ سے نمونے اکٹھے کرکے لیبارٹری بھیج دئیے ہیں۔
قافلے پر حملہ

مزید :

علاقائی -