،ترکمانستان میں صدارتی الیکشن آج ہونگے

،ترکمانستان میں صدارتی الیکشن آج ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اشک آباد (اے پی پی) وسطی ایشیائی ریاست ترکمانستان میں صدارتی الیکشن کے سلسلے میں آج اتوار، بارہ فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس الیکشن میں نو امیدوار میدان میں ہیں لیکن قوی امکان ہے کہ صدر قربان علی بیردی محمدوف ایک مرتبہ پھر جیت جائیں گے۔ صدر بیردی محمدوف کو جن امیدواروں کا سامنا ہے۔
، وہ اْن کے ماتحت اور علاقائی سطح کے افراد ہیں۔ ایک امیدوار حکومتی آئل ریفائنری کا ڈائریکٹر ہے جبکہ ایک دوسرا امیدوار حکومت کے زرعی محکمے سے تعلق رکھتا ہے۔ ترکمانستان میں صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم کل ہفتہ کے روز ختم ہو گی۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عام لوگوں کو دیگر امیدواروں کے بارے میں معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں اور وہ کھلے عام صدر بیردی محمدوف کو ووٹ ڈالنے کی بات کرتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -