پاکستان کو مستحکم ،اعتدال پسند اور خوشحال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں ،بھارتی ہائی کمشنر

پاکستان کو مستحکم ،اعتدال پسند اور خوشحال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں ...

  

کراچی(اے این این)پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمبانوالے نے پاکستان سے دہشت گردوں اورانتہاء پسندوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی کاروایتی مطالبہ دہراتے ہوئے کہاہے کہ وہ پاکستان کوایک مستحکم، اعتدال پسنداور خوشحال ملک کے طورپردیکھناچاہتاہے ۔ آٹھویں کراچی ادبی میلے کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے گوتم بمبانوالے نے کہاکہ بھارت پاکستان کوایک مستحکم،اعتدال پسنداور خوشحال ملک کے طورپردیکھناچاہتاہے جہاں امن ہوکیونکہ یہ اس کے ہمسایوں اوردنیاکے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تشددکے واقعات پرقابوپائے اور دہشت گردوں اورانتہاء پسندوں کے خلاف بلاامتیازاورسخت کارروائی کرے ہم ایساپاکستان دیکھناچاہتے ہیں جہاں اچھے اوربرے دہشت گردوں کے درمیان فرق نہ کیاجائے بلکہ وہ ایسے تمام عناصرکے خلاف کارروائی کرے ۔انہوں نے کہاکہ انہیں اس بات پرخوشی ہے کہ بات سے بھی بہت سے ادیبو ں اورمصنفین کوبھی ادبی میلے میں مدعوکیاگیامجھے یقین ہے کہ وہ بات چیت اورمشاورت میں مثبت کرداراداکریں گے۔

مزید :

علاقائی -