گوریلا چپس کا ٹکڑا ایک لاکھ ڈالر میں فروخت
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک مشہور آن لائن ویب سائٹ ’’ای بے‘‘ پر چیٹوز چپس کا ایک ٹکڑا جو گزشتہ برس مرجانے والے گوریلے سے مشابہہ ہے وہ ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا جو پاکستانی ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔چیٹوز چپس کا یہ ٹکڑا دنیا بھر میں مشہور ہونے والے ’’سِلوربیک‘‘ گوریلے سے ملتا جلتا ہے۔ یہ گوریلا سنسناٹی چڑیا گھر میں گزشتہ برس مرگیا تھا تاہم ای بے پر اس کی شکل والا چپس کا ایک ٹکڑا اب بھی اس گوریلے کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ 28 جنوری کو ای بے کے ایک صارف نے حرامبے گوریلے کی درخت پر چڑھتے ہوئے ایک تصویر اور چپس کے ٹکڑے کی تصویر رکھی جو گوریلے کے ہیولے سے بہت ملتی جلتی تھی۔ اس کی ابتدائی بولی 12 ڈالر لگائی گئی۔