امریکہ کا عبدالغفور حیدری کو ویزا دینے سے انکار ، امریکہ جائینگے نہ کسی امریکی کا استقبال کرینگے: چیئرمین سینیٹ

امریکہ کا عبدالغفور حیدری کو ویزا دینے سے انکار ، امریکہ جائینگے نہ کسی ...

  

 چیئرمین سینیٹ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک)سات مسلمان ملکوں کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد پاکستان پر پابندی کے حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے واضح طور پر نفی کی گئی لیکن اب اس انکار کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔ امریکہ نے سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کو ویزاجاری کرنے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں پاکستانی سینیٹرز کے وفد نے امریکہ کا سرکاری دورہ کرنا تھا اور وہاں 13 اور 14 فروری کو مباحثے میں شرکت کرنا تھی۔ امریکہ جانے کیلئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ایک ہفتہ پہلے امریکی سفارتخانے کو درخواست جمع کرائی گی لیکن آج انہیں ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا گیا۔امریکہ کی جانب سے ویزاجاری کرنے سے انکار پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی شدید غصے میں آگئے انہوں نے پاک امریکہ پارلیمانی سفارتی تعلقات کوختم کرتے ہوئے امریکی معافی نامے اور وضاحت سے مشروط کر دیااور اپنے سینیٹرز کے وفد کو امریکہ جانے سے بھی روک دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے ویزاجاری نہ کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کو خط بھی لکھ دیا ۔چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ویزے کے اجرا میں تاخیرسے متعلق امریکی حکومت کی وضاحت تک سینٹ کا کوئی وفد امریکی دورے پر نہیں جائیگا اور نہ ہی سرکاری طور پر کسی امریکی وفد ،رکن کانگریس یا سفارتکار کا خیر مقدم کیا جائے گا۔اس حوالے سے مولانا عبدالغفور حیدری سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ امریکی حکام دعوت نامے کے باوجود ممبر پارلیمنٹ کے ساتھ کیا کر رہے ہیں اور تاخیری حربے کیوں استعمال کئے جا رہے ہیں ،مولاناعبدا لغفور حیدری نے مزید کہا کہ امریکی سفارتخانے اور امریکی حکام کا ہمیشہ سے پاکستانی افیشلزکے ساتھ یہی رویہ رہا ہے ،اس لئے ہمیں بھی کوئی شوق نہیں کہ امریکہ جائیں ۔امریکہ اپنے حقوق کا تحفظ تو کرتا ہے لیکن اسے دوسرے ملک کی عزت و احترام کا خیال نہیں ۔

چیئرمین سینیٹ

مزید :

صفحہ اول -