چاکیواڑہ میں کریکر حملہ،آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کرلی
کراچی (کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق تھانہ چاکیواڑہ کی حدود میں نامعلوم ملزمان کے مبینہ طور پر کریکر حملے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے فوری طور پر تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے ایس ایس پی سٹی کو فوری کرائم سین پر پہنچنے اور زخمیوں کو تمام تر طبی امداد کی فراہمی کے اقدامات سمیت وقوعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنانیکے احکامات بھی جاری کیئے ہیں۔