وزیراعظم نواز شریف14فروری کو کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم نواز شریف14فروری کو کراچی پہنچیں گے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف منگل 14فروری کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ۔ وہ پاک بحریہ کی کثیر القومی ’ امن مشق2017‘‘کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے ۔مشقوں میں پاکستان سمیت 37 ملکوں کی فورسز اور مبصرین شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو دورے کے دوران کراچی آپریشن اور شہر میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -