یمن میں10سال سے پھنسے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

یمن میں10سال سے پھنسے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  

اسلام آباد(آن لائن)یمن میں ایک عشرے سے پھنسے 7 پاکستانیوں اور ان کے خاندان کی مشکل آسان ہوگئی۔ ساتوں پاکستانی مچھیرے دفتر خارجہ اور آئی سی آرسی کی مدد سے آزادہوکر وطن واپس پہنچ گئے۔کراچی اور بلوچستان کے ماہی گیرلگ بھگ دس برس قبل مچھلی کے شکار کے لیے گئے مگر بھٹک کر انٹرنیشنل پانیوں میں پہنچ گئے اور واپس نہ آسکے۔قسمت ان مچھیروں کو یمن لے گئی جہاں وہ صنعاء شہر کی سینٹرل جیل میں قید کردیے گئے۔ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور دفترخارجہ کی کوششوں سے 7پاکستانیوں کو رہائی ملی،یہ پاکستانی گزشتہ رات اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈکراس کی نمائندہ اور دفتر خارجہ حکام نے یمن سے واپس آنے والے 7پاکستانیوں کا ان کے اہل خانہ کے ہمرا ہ ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔دس برس قبل اپنے پاؤں پر چل کر مچھلی کے شکارکے لیے جانے والے ایک ماہی گیر کو وطن واپس پہنچنے پر وہیل چیئر پر ایئرپورٹ سے باہر لایا گیا۔ انٹرنیشنل لاؤنج سے باہر آنے پر یہ ماہی گیر اپنوں سے گلے ملے تو فرط جذبات میں ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

پاکستانی

مزید :

کراچی صفحہ اول -