بہترین نتائج دینے والے اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے :مشتاق احمد غنی

بہترین نتائج دینے والے اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے :مشتاق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہری پور(نامہ نگار)صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن خیبر پختون خوا مشتاق احمد غنی نے کہاہے کہ این ٹی ایس ٹیچر ز کو بہت جلد مستقل کردیا جائے گا یہ بات انھوں نے آل این ٹی ایس ٹیچر ز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی وفد نے ضلعی صدر ہری پور راشدنوا ز نائب صدر فیصل یعقوب انفارمیشن سیکرٹری تیمور خان صدر بٹ گرام شاہد علی کی قیادت میں ان سے پشاور میں ان کے آفس میں ملاقات کی اور ان کو این ٹی ایس ٹیچرز کو درپیش مسائل سے انھیں آگاہ کیا جس پر مشتاق غنی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں بہتر نتائج کے حصول کے لیے اساتذہ کے مسائل بھی ترجیح بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں این ٹی ایس ٹیچر ز کے تما م مسائل جلد حل کیے جائیں گے اور انھیں مستقل بھی کیا جائے گا