ڈیرہ ،ایڈیشنل کمشنر عمر جاوید کا پٹوار خانوں کا دورہ

ڈیرہ ،ایڈیشنل کمشنر عمر جاوید کا پٹوار خانوں کا دورہ

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم باللہ شاہ کی خصوصی ہدایت پر تحصیل پروآ کے مختلف پٹوارخانوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر تحصیلدار پروآ شوکت اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر پٹوار خانوں میں موجود رجسٹروں ،جمع بندی ،خسرہ گرداوور ،روزنامہ واقعاتی ، روزنامچہ کارگزاری،اجراتی رجسٹر،ریٹ لسٹ اور شجرہ وغیرہ کو چیک کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے رمک ،گھمسان ،کرنل شیر خان ،میرن ،ماہڑہ ، پروآ، مکڑ،رشید ،جٹہ،لنڈہ شریف ،ملانہ،عادل سپرا ، نائیولہ،کھیری،چڑی بھورکے پٹوار خانوں کا دورہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر محکمہ مال کے عملہ کو مختلف امور پر ہدایات بھی جاری کیں اور کہا کہ محکمہ مال کے اہلکار عوام کو بروقت سہولیات مہیا کریں اور یہ سہولیات عوام تک پہنچانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -