ڈیرہ ،جنازہ میں شرکت کرنیوالی گاڑی کو حادثہ ،3 زخمی

ڈیرہ ،جنازہ میں شرکت کرنیوالی گاڑی کو حادثہ ،3 زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)جنازے میں شرکت کیلئے آنیوالی موٹر کار کے مندھرہ پل کے قریب حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ شورکوٹ کے قریب موٹرسائیکلوں کی ریس کے دوران دو موٹرسائیکل سوار زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں جنازے میں شرکت کیلئے آنیوالے موٹرکار مندھرں پل کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس میں تین افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال داخل کردیا گیا ۔ دوسرے واقعہ میں بائی پاس روڈ پر شورکوٹ کے قریب موٹرسائیکلوں کی ریس کے دوران دو موٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکرانے سے زخمی ہوگئے ان کو بھی ہسپتال داخل کردیا گیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -