حافظ سعید کی نظر بندی کو فوری ختم کیا جائے،مولانا عبدالرحمن سلفی

حافظ سعید کی نظر بندی کو فوری ختم کیا جائے،مولانا عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہلحدیث مولانا عبدالرحمن سلفی ٗ حافظ محمد سلفی ٗ مولانا مفتی انس مدنی ٗ حشمت اللہ صدیقی ٗ فیصل سلفی و دیگر اہلحدیث علماء و رہنماؤں نے جماعت الدعوہ کے امیر حافظ محمد سعید کی نظر بندی ٗ فلاح انسانیت پر پابندی اور ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق حکومت کے حالیہ اقدامات کو غیر قانونی و غیر آئینی قراردیتے ہوئے نظر بندی ختم اور پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید اور ان کی تنظیم ایک پرامن و دینی فلاحی تنظیم ہے جو آئین و قانون کے دائرے میں تبلیغ دین و رفاہی کام کرتی ہے اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر بھارتی حکومت کے ظلم و ناانصافی پر آواز بلند کرتی ہے اس موقع پر مولانا مفتی انس مدنی نے اپنے بیان میں حافظ سعید کی کشمیر کاز کے لئے نمایاں خدمات کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی االزامات کے تناظر میں حالیہ کاروائی غیر مناسب ہے جبکہ حکومت نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت دے کر کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے ۔ بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کی نظر بندی فوری ختم کرے کیونکہ حالیہ اقدامات ملک کے نظریہ و کشمیر کاز کے منافی اور نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔ بیان میں ائمہ و خطباء مساجد اہلحدیث سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعتہ المبارک کے خطبات میں حافظ سعید کی نظربندی کے خاتمہ کے لئے قرار دادیں منظورکرائیں اور حکومتی اقدامات پر پر امن احتجاج نوٹ کرائیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -