طلباء کوٹرانسپورٹ کے مسائل سے نجات دلائی جائے ،توصیف اعجاز

طلباء کوٹرانسپورٹ کے مسائل سے نجات دلائی جائے ،توصیف اعجاز

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدرتوصیف اعجاز نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سمیت کراچی کے طلباء و طالبات کو لاحق ٹرانسپورٹ کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں اور حادثہ میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظلہار انھوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ جنرل سیکریٹری منیب التوحید، عادل خان،سمبیل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ توصیف اعجاز نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے حکومت سندھ اور شہری حکومت مکمل طور پر نااہل اور ناکام نظر آتی ہے،انھوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کے مکمل خاتمہ کیلئے مربوط لائحہ عمل کا اعلان کریں اور پاکستان سمیت کراچی کی جامعات سرکاری کالجز اور اسکولوں کے طلباء کو تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور حکومت ٹرانسپورٹ کی میسر سہولیات فراہم کرے اور حالیہ دنوں مین ہونے والے ٹریفک حادثات کی مجرمانہ غفلت میں شامل عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ طلباء کے لواحقین کے غم پر مرہم رکھا جاسکے تاکہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -