چوری کا ملزم تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

چوری کا ملزم تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تھانہ مورگاہ کی حدود میں پولیس نے بہنوئی کی عدم موجودگی میں اس کے گھر سے چوری کے الزام میں نامزد ملزم زاہدفاروق کو گرفتار کر کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا صدام حسین نامی سکنہ ڈھوک صوبیداراں نے تھانہ مورگاہ پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا اس کی عدم موجودگی میں اس کا برادر نسبتی زاہد فارق رات کے وقت دیوار پھلانگ کر اس کے گھر میں داخل ہوا اور گھر سے ایک ایل سی ڈی، طلائی انگوٹھی و لاکٹ اور22ہزار روپے نقد لے کر فرار ہو گیا جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف 457/380کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جسے پولیس نے گرفتار کر کے عدالت سے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ملزم سے مزیدسنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -