انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر1و2کے10مقدمات کی سماعت ملتوی

انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر1و2کے10مقدمات کی سماعت ملتوی

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک میں جج کی عدم تعیناتی اور عدالت نمبر دو کے جج کے بیرون ملک کورس پر جانے کے باعث 10مقدمات کی سماعت ڈیوٹی جج نے مزید کارروائی کیلئے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی،گزشتہ روز تھانہ صادق آباد میں درج اغواء اور قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان حمزہ وحید وغیرہ اور اسی تھانہ میں درج تیزاب پھینکنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمدزبیر وغیرہ کیس کی سماعت 25فروری، ملزم وسیع اللہ وغیرہ ، ملزم ابراہیم شاہ وغیرہ، ملزم عبدالخالق وغیرہ ، ملزم محمد شہزاد اور شیرافضل وغیرہ کیسوں کی سماعت بھی 25فروری تک ملتوی کر دی گئی، ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی فورس حکام نے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے، مذہبی منافرت پھیلانے کے الگ الگ مقدمات درج کئے، تھانہ صدر بیرونی میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزمان حسن بادشاہ وغیرہ کیس کی سماعت 25فروری، تھانہ صادق آبادمیں درج پولیس چوکی پر کریکر حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان سمیع اللہ وغیرہ کیس کی سماعت بھی مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی گئی، اس مقدمہ کی تفتیش انسداد دہشت گردی فورس حکام کر رہے ہیں، سانحہ چواء سیدن شاہ میں ملوث ملزمان دانیال وغیرہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانتوں پر سماعت 21فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -