علماء کرام معاشرے کا دماغ ہوتے ہیں ،راجہ پرویز اشرف

علماء کرام معاشرے کا دماغ ہوتے ہیں ،راجہ پرویز اشرف

  

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)علماء کرام معاشرے کا دماغ ہوتے ہیں ہر خاص و عام کوتمام تر مذہبی رہنمائی وہاں سے ہی لینی ہوتی ہے پیپلزپارٹی علماء اکرام کا بہت ادب کرتی ہے ان خیالات کااظہار سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے قاری ظہور احمد چشتی سے ان کی شریک حیات کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کیا قاری ظہور احمد ایک جید عالم دین ہیں ان کی گوجرخان شہر میں موجودگی یہاں کے باسیوں کیلئے نیک شگون ہے قاری ظہور احمد گزشتہ 35/40سال سے گوجرخان تحصیل میں اسلام کی خدمت کر رہے ہیں ان کی مذہب کیلئے کی جانے والی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں راجہ پرویز اشرف جامع مسجد صدیق اکبر میں جب پہنچے تو ان کے ساتھ راجہ جاوید اشرف طاہر راحیل اعوان راجہ عمران کامی چوہدری عامر خورشید بلال صغیر منہاس ملک خرم شکیل اور دیگر بھی موجود تھے قاری ظہور احمد نے راجہ پرویز اشرف کا پرتپاک استقبال کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -