شہری کے گلے میں زنجیریں ڈالکر تشدد کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج

شہری کے گلے میں زنجیریں ڈالکر تشدد کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت قبل از ...

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نور بسمل تارڑنے شہری کو گلے میں زنجیریں ڈال کر تشدد کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی ملزم پولیس کے سامنے فرار ہو گیا، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ صدر بیرونی میں درج شہری نعیم عصمت کو لڑائی جھگڑے کے دوران گلے میں زنجیریں ڈال کر کھنچنے اور تشدد کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ارشد کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت شروع کی وکلاء کے دلائل سننے اور سماعت مکمل کرنے کے بعد خارج کر دی، ملزم درخواست خارج ہوتے ہی پولیس کی موجودگی میں فرار ہو گیا، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں سے مل کر پراپرٹی کے دفتر میں مدعی مقدمہ نعیم عصمت پر تشدد کیا اس کے گلے میں زنجیر ڈال کو کھینچا ، جب پولیس کو نعیم عصمت نے درخواست دی تو پولیس نے ملی بھگت کرتے ہوئے درخواست دہندہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جب اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشن کو درخواست دی گئی تو انہوں نے مقدمہ کے تفتیشی آفیسر کو معطل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا تھا اور ملزم ارشد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور مدعی کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا، پولیس نے مدعی کے خلاف مقدمہ خارج کرکے ملزم ارشد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کر دی جو خارج کر دی گئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -