کلرسیداں سے ایف اے کی طالبہ مبینہ طور پر اغواء

کلرسیداں سے ایف اے کی طالبہ مبینہ طور پر اغواء

  

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)تھانہ کلر سیداں کے علاقہ میں 17 سالہ ایف اے کی طالبہ کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔پولیس نے مغویہ کی والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔محمد جبار حسین ولد علی اصغر سکنہ بسنتہ نے پولیس کو بیان دیا کہ میں دن دو بجے گھر کے باہر موجود تھا کہ میری بیٹی (ت)جو کہ ایف اے کی طالبہ ہے ٹیوشن پڑھنے کیلئے گھر سے گئی اور جب وہ سڑک پر پہنچی تو اچانک کالے رنگ کی آ کر رکی اور اس میں سوار فرحان عرف فانی ولد سجاد حسین اور دو نامعلوم افراد گاڑی سے اترے اورمیری بیٹی کو زبردستی گھسیٹ کر گاڑی میں ڈال لیا ۔میری بیٹی نے اپنے آپ کو چھڑانے کی کوشش کی لیکن میرے اور وقار حسین کے پہنچنے سے قبل ہی وہ گاڑی بھگا کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -