وفاق شانگلہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کریگی ،ڈاکٹر عباد اللہ

وفاق شانگلہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کریگی ،ڈاکٹر عباد اللہ

  

ا لپوری( ڈسٹرکٹ رپورٹر )شانگلہ سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی وترقی ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت شانگلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کرے گی،تحریک انصاف کے تبدیلی کے دعویداروں نے قدرتی آفات سے متاثرہ ضلع شانگلہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کوئی بھی فنڈز فراہم نہیں کیا جو ان کی بد نیتی ظاہر کرتی ہے ۔مرکزی حکومت کی جانب سے شانگلہ کو خصوصی فنڈز دئیے جا رہے ہیں جو علاقے کی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عباد اللہ نے ہفتے کے روز اپنی رہا یشگاہ الپوری میں مختلف سیاسی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ڈاکٹر عباد نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ہمیشہ کوشیش رہی ہے کہ وہ عوام کو درپیش بنیادی مسائیل پر توجہ دیں،نواز شریف کی قیادت ہی ا ملک کو ان شدید بحرانوں سے نکال سکتی ہے اور شانگلہ میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی میری انتھک کوشیش اس امر کا نتیجہ ہے ۔ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ میں اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتا ہو اسلئے میں شانگلہ کیلئے تمام وسئایل کو بروئے کار لاکر اس کی ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہو ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -