بھارت: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ پر کارکن نے سیاہی پھینک دی

بھارت: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ پر کارکن نے سیاہی پھینک دی
بھارت: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ پر کارکن نے سیاہی پھینک دی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چاون کے چہرے پر ریلی میں سیاہی پھینک دی گئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چاون پر کانگرس کے ناراض کارکن نے بھرتے مجمعے میں سیاہی پھینک دی اور روپوش ہو گیا ۔وہ ایک ریلی کی قیادت کر رہے تھے کہ اچانک نوجوان کارکن نے انہیں اپنے عتاب کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

دعویٰ کیا گیا ہے کہ اشوک چاون پر ریلی میں سیاہی پھینکنے والا کانگرس پارٹی کا ناراض کارکن تھا جس نے ریلی کے دوران نعرے بازی بھی کی اور پھر سیاہی پھینک کر غائب ہو گیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -