ایران کے بعد شمالی کوریا نے بھی بلیسٹک میزائل چلا دیا ، امریکا اور جاپان کی مخالفت

ایران کے بعد شمالی کوریا نے بھی بلیسٹک میزائل چلا دیا ، امریکا اور جاپان کی ...
ایران کے بعد شمالی کوریا نے بھی بلیسٹک میزائل چلا دیا ، امریکا اور جاپان کی مخالفت

  

سیول (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے بعد شمالی کوریا نے بھی بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔

بی بی سی کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے 500کلو میٹر تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو ڈونلڈ ٹرمپ صدر بننے کے بعد پہلا تجربہ ہے ۔امریکی دورے پر موجود جاپانی وزیر اعظم نے شمالی کوریا کے اس اقدام پر شدید ردعمل میں میزائل تجربے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا احترام کرے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم سو فیصد جاپان کے ساتھ ہیں ۔شمالی کوریا کے تجربے پر امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے تاہم ابھی تک شمالی کوریا کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا کہ میزائل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 55 منٹ پر لانچ کیا گیا اور یہ مشرق کی سمت جاپانی سمندر کی طرف 500 کلومیٹر تک گیا۔میزائل تجربہ شمالی پیونگان صوبے کے ایئر بیس سے کیا گیا اور یہ علاقہ کوریائی خطے کے مغرب میں واقع ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مستقل اشتعال انگیزی کم جونگ ان کے دورحکومت کی نامعقولیت کا مظہر ہے جو کہ پاگلوں کی طرح اپنے جوہری اور میزائل پروگرام پر فدا ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

یا د رہے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنوری میں کہا تھا کہ ان کا ملک طویل فاصلے کے میزائل ٹیسٹ کرنے والا ہے جس میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت ہوگی۔

شمالی کوریا نے گزشتہ سال اپنا پانچواں جوہری تجربہ کیا تھا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ تھا وہ امریکہ پر ایٹمی حملہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو چکا ہے۔ تاہم سکیورٹی ماہرین اس دعوے سے متفق نہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -