نواز شریف کے گزشتہ دور حکومت کے دوران میں نے خود جھوٹے سروے کرائے :شیخ رشید

نواز شریف کے گزشتہ دور حکومت کے دوران میں نے خود جھوٹے سروے کرائے :شیخ رشید
 نواز شریف کے گزشتہ دور حکومت کے دوران میں نے خود جھوٹے سروے کرائے :شیخ رشید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم نواز شریف پر ”خود کش حملہ“کردیا ۔اپنے آپ کو خود کش سیاستدان کہنے والے شیخ رشید نے اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف کے گزشتہ دور حکومت کے دوران میں نے خود وزیراعظم نوا ز شریف کے لیے جھوٹے سروے کرائے اور اب بھی وزیراعظم کی مقبولیت کے سروے جھوٹ کا پلندہ ہیں ۔

14 کروڑ روپے کی لاٹری جیتنے والی برطانوی لڑکی کا رقم سے دل بھر گیا ،لاٹری فرم کیخلاف مقدمہ کرنے کا اعلان

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”جی فار غریدہ“میں اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ آپ حکومت پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہتے ہیں جبکہ آئی آر آئی جیسے بین الاقوامی اداروں کے وزیراعظم کے بارے میں سروے مثبت ہیں ۔اس سوال پر جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سروے جھوٹ کا پلندہ ہیں ۔انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے بتا یا کہ ماضی میں جب میں نواز شریف کی کابینہ کا وزیر تھا تو میں نے بھی یہ کام کیا ہے اور نواز شریف کے لیے کئی جھوٹے سروے کرائے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی بار بیرون ملک جا کر سیکرٹ فنڈز سے نواز شریف کے لیے مثبت سروے کرائے اور اب بھی ایسا ہی ہو رہا ہے ۔

مزید :

قومی -