وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب بھرمیں ہیپاٹائٹس کنٹرول موبائل سینٹرزکے قیام کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب بھرمیں ہیپاٹائٹس کنٹرول موبائل سینٹرزکے قیام ...
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب بھرمیں ہیپاٹائٹس کنٹرول موبائل سینٹرزکے قیام کی ہدایت کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب بھرمیں ہیپاٹائٹس کنٹرول موبائل سینٹرزکے قیام کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔,کلک کریں

اجلا س میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کلینک کا افتتاح جلد کیا جائے گا، منصوبے کی سائٹ پرہیپاٹائٹس کلینک کاقیام بھی عمل میں لایاجارہاہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس کنٹرول موبائل سینٹرزکاقیام مرحلہ وارعمل میں لایاجائےگا، پہلے مرحلے میں9ڈویژن میں ہیپاٹائٹس کنٹرول موبائل سینٹرزقائم کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کوفوری طورپرفنکشنل کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کو فعال کرنے کیلئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی،کلک کریں

مزید :

لاہور -