وزارت داخلہ کا اہم اقدام،ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ کا اہم اقدام،ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
وزارت داخلہ کا اہم اقدام،ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(صباح نیوز)وزارت داخلہ کا ملک بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ،روک تھام کیلئے باقاعدہ ایس او پی تشکیل دیاجا ئیگا جس کے تحت قانون نافذ کر نیوالے ادارے کارروائی کریں گے ، لوگوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

ہوائی فا ئرنگ سے جانی نقصان کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور اس کے لیے باقاعدہ ایس او پی تشکیل دیاجا ئے گا جس کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کرینگے اور ہوائی فائرنگ کو روک سکیں گے ۔ تعزیرات پاکستان کے سیکشن 337ایچ میں ایسے کسی بھی اقدام کی ممانعت کی گئی ہے جس میں لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوں لیکن اس کے باوجود ملک میں شادی بیاہ اور خوشی کی دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے ۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

مزید :

اسلام آباد -