مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ،فائرنگ سے 4نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ،فائرنگ سے 4نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی ،فائرنگ سے 4نوجوان شہید

  

سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 4نوجوان شہید ہو گئے ۔

دنیا نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی ایک اور مثال قائم کردی ، مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلغام میں میں آج علل صبح اندھا دھند فائرنگ سے 4نہتے اور بے گناہ مسلمان نوجوان شہید ہو گئے ۔ادھر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نوپورا کے علاقے کا محاصرہ کرنے پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران 2بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہے ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

ڈپٹی انسپکٹر جنرل وجے کمار نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی فوج اور پیرا ملٹری فورس کے مشترکہ آپریشن میں 4نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے جن میں سے 2کی شناخت زبیر احمد بٹ اور اشفاق احمد کے نام سے ہوئی ہے جو شوپیاں اور نوپورا کے رہائشی تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ شہداءکی لاشیں گھر کے ملبے سے نکالی گئی ہیں جہاں وہ رہائش پزیر تھے جبکہ کلغام میں آپریشن تاحال جاری ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -