مودی کولوگوں کے باتھ رومز میں جھانکنے کا شوق ہے، راہول گاندھی

مودی کولوگوں کے باتھ رومز میں جھانکنے کا شوق ہے، راہول گاندھی
مودی کولوگوں کے باتھ رومز میں جھانکنے کا شوق ہے، راہول گاندھی

  

لکھنو (صباح نیوز)منموہن سنگھ پر باتھ روم میں برساتی پہننے کے ریمارک پر نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو لوگوں کے باتھ رومزمیں جھانکنے میں زیادہ دلچسپی معلوم ہوتی ہے۔ نائب صدر کانگریس نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم کو جھٹکالگنے والا ہے جب اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج آجائیں گے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔،کلک کریں

انھوں نے صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو کے ساتھ جوائنٹ پریس کانفرنس میں جہاں ایس پی ۔ کانگریس اتحاد نے 10نکاتی مشترک اقل ترین پروگرام جاری کیا، کہاکہ مودی کو جنم پتری پڑھنا ، گوگل میں سرچ کرنا اور لوگوں کے باتھ رومز میں جھانکنا پسند ہے لیکن وہ وزیراعظم کی حیثیت سے ناکام شخص ہیں۔ بی جے پی کی طرف سے اِس کے جواب میں مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہاکہ راہول گاندھی سے اور کیا توقع رکھی جاسکتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -