کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ پل کا افتتاح کرنے نہ پہنچ سکے ،بچوں نے خود ہی فیتہ کاٹ کر پل کو ٹریفک کے لیے کھو ل دیا

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ پل کا افتتاح کرنے نہ پہنچ سکے ،بچوں نے خود ہی فیتہ ...
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ پل کا افتتاح کرنے نہ پہنچ سکے ،بچوں نے خود ہی فیتہ کاٹ کر پل کو ٹریفک کے لیے کھو ل دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں پل کے افتتاح کو نہ پہنچ سکے تو وہاں موجود بچوں نے خود ہی فیتہ کاٹ کر پل کا افتتاح کردیا اور پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق آج صبح 9بجے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کورنگی کراسنگ پر بننے والے پل کے افتتاح کے لیے آنا تھا لیکن نہ تو مراد علی شاہ پل کے افتتاح کے لیے پہنچے اور نہ ہی سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ فیتہ کاٹنے کے لیے آیا ۔پل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کے ایم سی حکام نے کیا تاہم یہاں سندھ حکومت کا کوئی نمائندہ نہ پہنچ سکا ۔

جب اس حوالے سے کے ایم سی حکام سوال کیا گیا تو انہوں نے بھی لا علمی کا اظہار کردیا ۔کورنگی کراسنگ کے اس پل کا افتتاح کرنے کے لیے جب سندھ حکومت کے نمائندے نہ پہنچے تو وہاں موجود بچوں اور دیگر افراد نے خود ہی فیتہ کاٹ کر پل کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر بچوں نے خوب ہلہ گلہ بھی کیا اور پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا ۔

مزید :

کراچی -