پی ایس ایل، سٹہ بازی کی ڈیل پکی ہونے پر بلے بازوں کو مخصوص رنگ کی ’گرپ‘ دی گئی

پی ایس ایل، سٹہ بازی کی ڈیل پکی ہونے پر بلے بازوں کو مخصوص رنگ کی ’گرپ‘ دی گئی
پی ایس ایل، سٹہ بازی کی ڈیل پکی ہونے پر بلے بازوں کو مخصوص رنگ کی ’گرپ‘ دی گئی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کرپشن سکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد شرجیل خان اور خالد لطیف معطل ہو چکے ہیں جبکہ نت نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔

میں بکی نہیں ہوں ،شرجیل خان کے ساتھ دیرینہ دوستی ہے ،دبئی میں کاروبار کرتاہوں :ثنااللہ

کرپشن سکینڈل سے متعلق ایک اور انکشاف منظرعام پر آیا ہے کہ جن کھلاڑیوں کے ساتھ ڈیل فائنل ہوئی انہیں مخصوص رنگ کی ’گرپ‘ دی گئی جو بلے کے ہینڈل پر چڑھائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلے بازوں کو ’گرپ‘ دینے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ان کی ڈیل پکی ہو گئی ہے جبکہ وہ اسی گرپ کو بلے کے ہینڈل پر چڑھا کر ہی میدان میں اترتے ہیں تاکہ جواری میچ کے دوران انہیں پہچان سکیں ۔

پاکستان سپر لیگ، کھلاڑیوں کے پکڑے جانے کے بعد بک میکر بھی سامنے آ گیا، ایسا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا کہ جان کر نجم سیٹھی کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

واضح رہے کہ یہ خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں کہ خالد لطیف کے ساتھ بھی جب بکی نے ڈیل پکی کی تو انہیں ایک خاص رنگ کی ’گرپ‘ دی گئی جس کا مطلب یہی تھا کہ ان کے درمیان ڈیل طے ہو گئی ہے۔

مزید :

T20 World Cup -