پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو شاہ زیب حسن نے مشتبہ شخص سے متعلق اطلاع دی

پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو شاہ زیب حسن نے مشتبہ شخص سے متعلق اطلاع دی
پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو شاہ زیب حسن نے مشتبہ شخص سے متعلق اطلاع دی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کرپشن سکینڈل کا چرچہ ہے اور 2 کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کے معطل ہونے کے بعد دیگر کھلاڑیوں کی نگرانی شروع کی جا چکی ہے اور اب اس کھلاڑی کا نام بھی منظرعام پر آ گیا ہے جس نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کو مشتبہ بکی کے بارے میں اطلاع دی۔

پاکستان سپر لیگ، کھلاڑیوں کے پکڑے جانے کے بعد بک میکر بھی سامنے آ گیا، ایسا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا کہ جان کر نجم سیٹھی کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی

نجی خبر رساں ادارے دنیا نیوز کے مطابق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو مشتبہ شخص سے متعلق اطلاع دینے والا کھلاڑی کوئی اور نہیں بلکہ کراچی کنگز کے شاہ زیب حسن ہیں۔ شاہ زیب حسن اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ ایک مشتبہ شخص نے ان کیساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

میں بکی نہیں ہوں ،شرجیل خان کے ساتھ دیرینہ دوستی ہے ،دبئی میں کاروبار کرتاہوں :ثنااللہ

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ نے شاہ زیب حسن سے تحقیقات کے بعد انہیں کلیئر قرار دیا اور پی ایس ایل کھیلنے کی اجازت دی۔

مزید :

T20 World Cup -