مشتبہ شخص کی اطلاع دینے پر سنگاکارا اور مکی آرتھر نے شاہ زیب حسن کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کرپشن سکینڈل کی اطلاع دینے پر کمار سنگاکارا اور مکی آرتھر نے شاہ زیب حسن کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے دنیا نیوز کا کہنا ہے کہ شاہ زیب حسن پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے اور مشتبہ شخص کے بارے میں اطلاع دی۔ انہوں نے پی سی بی کو بتایا کہ ایک مشتبہ شخص نے ان کیساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے جس کے بعد پی سی بی نے ان سے انکوائری کی بھی۔
ذرائع کے مطابق شاہ زیب حسن کے اس اقدام کا کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارا اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو پتہ چلا تو انہوں نے یہ اقدام اٹھانے پر شاہ زیب حسن کی ناصرف تعریف کی بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
میں بکی نہیں ہوں ،شرجیل خان کے ساتھ دیرینہ دوستی ہے ،دبئی میں کاروبار کرتاہوں :ثنااللہ
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں کرپشن سکینڈل کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کر کے وطن واپس بھجوایا جا چکا ہے اور پی سی بی نے ان کے سینٹرل کنٹریکٹ بھی فوری طور پر معطل کر دئیے ہیں۔