مصباح الحق ٹی 20 میچ میں نصف سنچری بنانے والے تیسرے عمر رسیدہ ترین کھلاڑی بن گئے

مصباح الحق ٹی 20 میچ میں نصف سنچری بنانے والے تیسرے عمر رسیدہ ترین کھلاڑی بن ...
مصباح الحق ٹی 20 میچ میں نصف سنچری بنانے والے تیسرے عمر رسیدہ ترین کھلاڑی بن گئے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں سنسنی خیز مقابلوں میں نت نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے بھی پی ایس ایل ریکارڈ لسٹ میں اپنا نام شامل کرا لیا ہے اور ناقدین کو پر واضح کر دیا ہے کہ کارکردگی کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں مصباح الحق نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 61 رنز بنائے اور اس کیساتھ ہی انہوں نے ٹی 20 میچ میں نصف سنچری سکور کرنے والے تیسرے عمر رسیدہ ترین کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ مصباح الحق نے یہ اعزاز 11 فروری 2017ءکو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 42 سال 271 دن کی عمر میں حاصل کیا۔

شرجیل خان اور خالد لطیف کو ورغلانے والے بکی یوسف کا پتہ چل گیا،بھارتی سٹے باز نیٹ ورک کیلئے کام کرنے کا انکشاف

اس فہرست میں پہلے نمبر پر برمودا ٹیم کے کھلاڑی ڈیوڈ ہیمپ ہیں جنہوں نے 2013ءمیں یوگنڈا کے خلاف نصف سنچری بنائی تھی اور اس وقت ان کی عمر 43 سال 107 دن تھی۔ دوسرے نمبر پر سابق سری لنکن مایہ ناز بلے باز جے سوریا ہیں جنہوں نے 2012ءمیں سری لنکا اے ایف ایس سی کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایس ایس سی کے خلاف نصف سنچری سکور کی تھی اور اس وقت ان کی عمر 42 سال 271 دن تھی۔

مزید :

T20 World Cup -