ایشوین نے ڈینس للی کا تیز ترین 250 وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ایشوین نے ڈینس للی کا تیز ترین 250 وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
ایشوین نے ڈینس للی کا تیز ترین 250 وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بھارتی سپنر روی چندرن ایشوین نے لیجنڈ باﺅلر ڈینس للی کا تیز ترین 250 وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ایشوین نے یہ اعزاز 45 ویں میچ میں حاصل کر لیا جبکہ ڈینس للی نے 48میچوں میں 250 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جا رہے میچ میں ایشوین نے 127 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے حریف کپتان مشفیق الرحیم کو آﺅٹ کر کے 250 وکٹیں مکمل کیں اور یہ اعزاز حاصل کر لیا۔ایشون اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ایک باو¿لر ہیں اور پہلے ہی کئی اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -