’اگر شادی کے بعد بیگم پسند نہ آئے تو یہ شرمناک کام نہیں کرنا چاہیے‘ مسجد نبوی کے امام نے مردوں کو ایسی ہدایات دے دیں کہ جان کر آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

’اگر شادی کے بعد بیگم پسند نہ آئے تو یہ شرمناک کام نہیں کرنا چاہیے‘ مسجد ...
’اگر شادی کے بعد بیگم پسند نہ آئے تو یہ شرمناک کام نہیں کرنا چاہیے‘ مسجد نبوی کے امام نے مردوں کو ایسی ہدایات دے دیں کہ جان کر آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام نے مرد کو طلاق کا حق دیا ہے لیکن بدقسمتی سے اکثر مرد اس کا غلط استعمال کرتے ہیں اور بیویوں کے سر پر طلاق کی تلوار لٹکا کر انہیں بلیک میل کرتے رہتے ہیں۔ اب مسجد نبویﷺ کے امام صالح البدیر نے ایسے مردوں کو سخت تنبیہہ کر دی ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق امام صالح البدیر نے گزشتہ خطبہ¿ جمعہ المبارک کے دوران طلاق کی دھمکیاں دے کر بیویوں کو بلیک میل کرنے کے روئیے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اسلام میں طلاق کے حق کا اس طرح ناجائز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ انتہائی قبیح عادت ہے اور مسلمانوں کو چاہیے کہ اس سے گریز کریں۔“
رپورٹ کے مطابق امام صالح البدیر نے قرآن مجید کی سورة البقرة کی اس آیت کا حوالہ دیتے دیا جس اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ”خواتین کو مردوں کے بالکل مساوی حقوق حاصل ہیں۔“ امام نے کہا کہ ”شادی کا معاہدہ بھی مردوں کو پابند کرتا ہے کہ وہ اپنی بیویوں سے وہی سلوک کریں جس سلوک کی وہ ان سے اپنے لیے توقع کرتے ہیں۔مسلمانوں کو صابر ہونا چاہیے۔ ہر انسان میں کچھ خامیاں ہوتی ہیں، بیویوں میں بھی ہوتی ہیں مگر شوہروں کو چاہیے کہ انہیں نظرانداز کرنا سیکھیں۔ بیویوں کو چھوٹے چھوٹے مسائل پر طلاق دینا انتہائی نامناسب ہے۔ مرد اپنے غصے پر قابو پانا سیکھیں تاکہ انہیں بعد میں پچھتانا نہ پڑے۔“ امام صالح نے اس دوران بیویوں کو بھی نصیحت کی کہ وہ شوہروں کے متعلق اپنے روئیے کو قابو میں رکھیں، ان کی فرماں برداری کریں اور ان سے بحث و تکرار سے گریز کیا کریں۔

مزید :

عرب دنیا -