عمران بھائی کو سیاست سکھانا ہماری ذمہ داری ،آہستہ آہستہ سیکھ جائیں گے:خواجہ سعد رفیق

عمران بھائی کو سیاست سکھانا ہماری ذمہ داری ،آہستہ آہستہ سیکھ جائیں گے:خواجہ ...
عمران بھائی کو سیاست سکھانا ہماری ذمہ داری ،آہستہ آہستہ سیکھ جائیں گے:خواجہ سعد رفیق

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران بھائی کو سیاست سکھانا ہماری ذمہداری ہے لیکن کوئی بات نہیں آہستہ آہستہ سیاست کرنا سیکھ جائیں گے ۔

ٹیسٹ میچ چوتھا روز،بنگلہ دیش کے بھارت کیخلاف3 وکٹوں پر 103 رنز،جیت کیلئے مزید 356 سکوردرکار

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کاغوثیہ کالونی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پاکستان کو نواز شریف کی لیڈر شپ میں سربلند کریں گے ،ہم ملک میں سی پیک لیکر آئے ہیں اور یہ ہی نہیں پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کم ہوچکی ہے، بجلی کے کارخانے اور ڈیم بن رہے ہیں،ریلوے برباد ہوچکی تھی ،اب اپنے پاوں پرکھڑی ہے اورآج اس کی آمدنی بھی دگنی ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے دیے ہوئے ووٹ کوحکومت نے ضائع نہیں ہونے دیا اور الحمد اللہ آج ہم ساڑھے تین سال بعد سرخرو ہیں،ملک کوچلانا بچوں کا کھیل نہیں ہوتا۔کراچی میں قتل عام تقریباًرک چکا ہے،بھتا خوروں اور ٹارگٹ کلرز کی چیخیں نکل گئیں ہیں لیکن پھر بھی ہماری کرادر کشی کی گئی، عمران خان صاحب اور ان کے حامی ٹی وی پر جھوٹ بولتے رہتے ہیں لیکن ان کے جھوٹوں کا اثر ووٹرز پر کبھی نہیں ہوگا ۔ ہمارے مخالفین ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ ہم ووٹ سے آئیں سے ووٹ سے ہی جائیں گے ڈنڈوں سے جانے والے نہیں ہیں۔

مزید :

قومی -