یہ آدمی عرب دنیا کے کس معروف ترین سابق ڈکٹیٹر کا بیٹا ہے جس کا اقتدار عوام نے ختم کردیا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

یہ آدمی عرب دنیا کے کس معروف ترین سابق ڈکٹیٹر کا بیٹا ہے جس کا اقتدار عوام نے ...
یہ آدمی عرب دنیا کے کس معروف ترین سابق ڈکٹیٹر کا بیٹا ہے جس کا اقتدار عوام نے ختم کردیا؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فروری 2011ءتک مصر کے صدر حسنی مبارک کا طوطی بولتا تھا اور مصر کے عوام سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ حسنی مبارک کے خاندان کے افراد میں سے کوئی کبھی ان کے درمیان تیسرے درجے کے ہوٹل میں بیٹھ کر کھانا کھائے گا، مگر جب اقتدار کا ہما سر سے اڑجاتا ہے تو بڑے بڑوں کے پاﺅں زمین کو چھونے لگتے ہیں۔ایسا ہی کچھ حسنی مبارک خاندان کے ساتھ پیش آیا ہے۔ گزشتہ دنوں حسنی مبارک کا بڑا بیٹا علاءمبارک اچانک قاہرہ کے اس علاقے میں بغیر سکیورٹی گارڈز کے پہنچ گیا جہاں صرف مزدور طبقہ رہتا ہے۔ مزدور سابق صدر کے بیٹے کو اس طرح اپنے درمیان پا کر انتہائی ششدر رہ گئے اور اس کے ساتھ سیلفیاں لینے لگے۔

جس کا ڈر تھا وہ ہو گیا سعودی حکومت نے اب تک کا سب سے خوفناک اعلان کر دیا،اب کوئی کفیل غیر ملکی کو ملازم ہی نہ رکھے گا کیونکہ۔۔۔لاکھوں پاکستانی نوکریوں سے محروم ہو جائیں گے

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 55سالہ بزنس مین علاءمبارک نے وہاں ایک عام سے ہوٹل میں کھانا کھایا اور پھر واپس چلے گئے۔ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ علاءمبارک اس طرح عام لوگوں میں گئے ہیں۔ وہ اور ان کا چھوٹا بھائی جمال مبارک اس سے قبل بھی عوام میں اس طرح بغیر سکیورٹی گارڈز کے جا چکے ہیں اورپوری احتیاط کے ساتھ آہستہ آہستہ دوبارہ عوام کی توجہ کا مرکز بنتے جا رہے ہیں۔حسنی مبارک اور ان دونوں بھائیوں کو سرکاری خزانے میں غبن کے الزامات میں تین تین سال قید کی سزا ہوئی تھی جو وہ کاٹ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر فراڈ کا مزید ایک مقدمہ چل رہا ہے جس میں وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -