جرمن ایئر پورٹ پر زہریلی گیس پھیلنے سے 50 افراد کی حالت غیر، 2 گھنٹے فلائٹ آپریشن معطل رہا

جرمن ایئر پورٹ پر زہریلی گیس پھیلنے سے 50 افراد کی حالت غیر، 2 گھنٹے فلائٹ ...
جرمن ایئر پورٹ پر زہریلی گیس پھیلنے سے 50 افراد کی حالت غیر، 2 گھنٹے فلائٹ آپریشن معطل رہا

  

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے ایئر پورٹ پر زہریلی گیس پھیلنے کے باعث 50 افراد کی حالت غیر ہوگئی جبکہ سینکڑوں لوگوں کو ایئر پورٹ سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ زہریلی گیس پھیلنے کا واقعہ پیش آنے کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ کئی پروازوں کو دوسرے ایئر پورٹس کی جانب بھی موڑ دیا گیا۔

بھارت میں یہ نوجوان مسلم لڑکی حجاب پہن کر ایسا کام کرتی ہے کہ لڑکے بھی دیکھنے کے بعد حیران رہ جاتے ہیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیمبرگ ایئر پورٹ کے ایئر کنڈیشنگ سسٹم میں اچانک زہریلی گیس بھر گئی جس کے باعث یہ پورے ایئر پورٹ پر پھیل گئی ۔ زہریلی گیس پھیلنے کے باعث لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بہت سے لوگوں کو آنکھوں اور گلے میں خراش ہوئی ۔ زہریلی گیس کے باعث کم از کم 50 لوگوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایئر پورٹ کے ٹرمینل ایک اور 2 کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا۔

پرفیوم کو زیادہ دیر تک جسم میں محفوظ کرنے کے آسان طریقے

مقامی وقت کے مطابق زہریلی گیس پھیلنے کا واقعہ دوپہر 12 بج کر 20 منٹ پر پیش آیاجس کے بعد درجنوں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور ایئر پورٹ کی طرف آنے والی دیگر پروازوں کا رخ ہوا میں ہی دوسرے ایئر پورٹس کی جانب موڑ دیا گیا۔ ہیمبرگ ایئر پورٹ کلیئر کرنے اور فلائٹ آپریشن بحال کرنے میں لگ بھگ 2 گھنٹے لگ گئے جس دوران مسافر شدید سردی میں ایئرپورٹ کے باہر ہی کھڑے رہے۔جرمن حکام کی جانب سے واقعے کی وجوہات کا پتا لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک اس زہریلی گیس کی قسم کا بھی پتہ نہیں چل سکا۔

واضح رہے کہ ہیمبرگ  جرمنی کا پانچواں بڑا ایئر پورٹ ہے جہاں سے سالانہ ایک کروڑ 60 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -