ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا،جن کو کرکٹ کی سمجھ نہیں وہ اسے چلا رہے ہیں:سابق کرکٹر جاوید میانداد

ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا،جن کو کرکٹ کی سمجھ نہیں وہ اسے چلا رہے ...
ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا،جن کو کرکٹ کی سمجھ نہیں وہ اسے چلا رہے ہیں:سابق کرکٹر جاوید میانداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کرکٹر جاوید میاندان نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ بھی نہیں سیکھا ہے ،جن لوگوں کو کرکٹ کی سمجھ بھی نہیں وہ کرکٹ چلانے میں لگے ہوئے ہیں۔

ٹیسٹ میچ چوتھا روز،بنگلہ دیش کے بھارت کیخلاف3 وکٹوں پر 103 رنز،جیت کیلئے مزید 356 سکوردرکار

سماءنیوز کے پروگرام’ ’ ایجنڈا360“ میں سابق کرکٹر کا پی ایس ایل ٹو میں کرپشن کا انکشاف ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میچ میں ایسا ہونا ہی تھا اس میں کو ئی سرپرائز والی بات ہی نہیں ہے،ہمیں چاہیے تھا کہ ہم گزشتہ غلطیوں سے کچھ سبق سیکھتے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا ،مستقبل میں کوشش کریں گے کہ ایسا کوئی کام نہ ہو جس کے باعث ہمارے ملک کی دنیا میں بدنامی ہو۔انہوں نے کہا کہ جس وقت میں قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ تھا اس دوران میں کھلاڑیوں سے گھل مل کررہتا  اور میچ کے دوران ان پر نظر رکھتا تھا کہ کیونکہ مجھے اس بات کا علم ہوتا تھا کہ پوری دنیا کی نظریں اس وقت ہم پر ہیں لیکن میرے اس نظریے کو غلط سمجھا گیا اور مجھ پر تنقید کی گئی کہ یہ ہمیں سٹیڈیم میں پولیس والوں کی طرح اشارے کرتا رہتا ہے ۔

مزید :

T20 World Cup -