باکسر عامر خان کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ،کاروبار میں 28لاکھ پاﺅنڈ کا نقصان ،برطانوی اخبار کا دعویٰ

باکسر عامر خان کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ،کاروبار میں 28لاکھ پاﺅنڈ کا نقصان ...
باکسر عامر خان کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ،کاروبار میں 28لاکھ پاﺅنڈ کا نقصان ،برطانوی اخبار کا دعویٰ

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) باکسر عامر خان آج کل مسائل میں گھیرے ہوئے ہیں ،ابھی ’ساس بہو سیریل ‘پوری طرح ختم نہیں ہوا تھا کہ اب اور بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ،عامر خان کو کاروبار میں 28لاکھ پاونڈ کا نقصان ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق باکسنگ رنگ میں مخالف کو پٹکنے والے عامر خان کو کاروبار میں جھٹکا لگ گیاہے ،برطانوی اخبار کا کہناہے کہ عامر خان برطانوی شہر بولٹن میں سپر لگژری بینکوئٹ بنا رہے ہیں جہاں آٹھ سو افراد کی گنجائش ہے، بینکوئٹ کی تعمیر کا تخمینہ32 لاکھ پاونڈ لگایا گیا تھا لیکن عامر خان ساٹھ لاکھ پاونڈ خرچ کرچکے ہیں اور ہال اب تک مکمل نہیں ہوا۔اس منصوبے کی نگرانی عامر خان کے والد کررہے تھے، عامر خان نقصان کا ذمے دار ان مشیروں کو قرار دیتے ہیں جنھوں نے غلط تخمینہ لگایا۔

مزید :

کھیل -