شہریار خان ڈمی چیئر مین ،پی ایس ایل میرا ویژن تھا لیکن مجھے ہٹا دیا گیا:ذکا ءاشرف

شہریار خان ڈمی چیئر مین ،پی ایس ایل میرا ویژن تھا لیکن مجھے ہٹا دیا گیا:ذکا ...
شہریار خان ڈمی چیئر مین ،پی ایس ایل میرا ویژن تھا لیکن مجھے ہٹا دیا گیا:ذکا ءاشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاءاشرف نے کہا ہے کہ شہریار خان صرف ڈمی چیئرمین ہیں،تمام معاملات نجم سیٹھی خوددیکھ رہے ہیں۔پاکستان سپر لیگ میرا ویژن تھا،میں پی ایس ایل کو متعارف کرانے والا تھا لیکن مجھے ہٹا دیا گیا۔

سپاٹ فکسنگ کرکے ملک کا نام بیچنے والوں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے :شاہد آفریدی

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام "ٹو نائٹ ود معید پیرزادہ"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میں پی ایس ایل لانچ کرنے والا تھا تو نواز شریف کی حکومت آگئی اورمجھے چیئر مین کے طور پر کام نہیں کرنے دیا گیااور میری جگہ نجم سیٹھی آگئے۔پی سی بی میں تمام لوگ حکومت کے نامزدکردہ ہیں۔نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے الگ کردیا ہے جبکہ آئی پی ایل علیحدہ نہیں وہ ابھی تک بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہی منسلک ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی دبئی کے ہوٹل میں ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ بکی بھی ٹھہرے ہوئے تھے۔پی ایس ایل میں کرپشن کے معاملے کو روکنا انتظامیہ اور سیکیورٹی کی ذمہ داری ہے۔میچ فکسنگ کی خبروں کے بعد دبئی سٹیڈیم بھی خالی ہو گیا ،شائقین پی ایس ایل سے مایوس ہو چکے ہیں۔

مزید :

T20 World Cup -