حکومت بھی ملٹری کورٹس نہیں رکھنا چاہتی،کڑوی گولی سمجھ کر کھا رہے ہیں:قمر زمان کائرہ

حکومت بھی ملٹری کورٹس نہیں رکھنا چاہتی،کڑوی گولی سمجھ کر کھا رہے ہیں:قمر ...
حکومت بھی ملٹری کورٹس نہیں رکھنا چاہتی،کڑوی گولی سمجھ کر کھا رہے ہیں:قمر زمان کائرہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )پی پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت خود بھی ملٹری کورٹس کو نہیں رکھنا چاہتی ہے جبکہ اسے کڑ گولی سمجھ کرکھایا جارہا ہے۔

جرمن گلوکار کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ارب یورو کے عوض وائٹ ہاوس چھوڑنے کی پیشکش

دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹونائٹ ود معید پیرزادہ“میں ملٹری کورٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کافیصلہ بہت مشکل اور تنگ تھا لیکن ملک کے حالات اور دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا تھا۔انہوں نے نے کہا کہ اگر حکومت ملٹری کورٹس کی مدت بڑھانے کے حق میں ہوتی تو ان کی مدت ہونے سے 2ماہ قبل ہی اس سے متعلق مشاورت شروع کردیتی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔میرے نظریے کے مطابق فوج کا کام پالیسی لانا نہیں ہوتااورانہیں اس سے دور بھی رہنا چاہیے کیونکہ اس وجہ سے ان کی امیج میں فرق آسکتا ہے۔میرا حکومت سے سوال ہے کہ انہوں نے نیشنل ایکشن پلان پر کتنا کام کیا ہے؟جوکام حکومت کے ذمہ تھا وہ اسے پورا کرنے میں بھی بری طرح ناکام رہی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -